ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے ملک میں کپاس کی فصل میں مسلسل کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے دوبارہ رجوع کر لیا،پی سی جی اے کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر نوٹس،کمیٹی کی تشکیل۔وزیر اعظم کے نام 10 اپریل 2025 کو بھیجے گیے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ کپاس کی اہم ترین فصل جو کبھی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتی تھی اب تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، جس سے دیہی روزگار، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ملک کی برآمدات (ایکسپورٹس) کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔