• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور آرمی چیف کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کراچی میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرفوری ایکشن لیں، کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات سے شہر میں لسانی فسادات کے خطرات بڑھ رہے ہیں، صوبائی حکومت ان حادثات کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے حادثات کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکت سے شہر میں کشیدگی جنم لے رہی ہے، یہ انسانی مسئلہ ہے اسے لسانی رنگ نہ دیا جائے، بلوچستان اور کے پی کے میں صورت حال پہلے ہی خلفشار سے دوچار ہیں اب کراچی میں ایک بار پھر انتشار پیدا کرنی کی کوشش کی جارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید