جلال آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور، مولوی عبدالسلام حنفی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے جبری طور پر بے دخل کیے جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
مولوی حنفی نے مزید کہا:"ہمارے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ مہاجرین کے اسلامی، انسانی اور ہمسائیگی کے حقوق پامال نہ کیے جائیں۔
"ہمارے ہمسایوں پر بھی اسلامی تعلیمات، حسنِ ہمسائیگی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت لازم ہے کہ وہ مہاجرین کو نقصان نہ پہنچائیں۔