• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلارس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ شہباز شریف وکٹری مانیومینٹ پر گئے ، پھولوں کی چادر رکھی ،یلاروس کے صدر کی جانب سے نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم آمد کے فوری بعدمنسک کے وکٹری مونیومینٹ گئے اور وکٹری مانیومینٹ پر پھولوں کی چادر رکھی، وکٹری مونیومینٹ ، جنگ عظیم دوم میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10سے 11اپریل 2025تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں،اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کرینگے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید