اسلام آباد (صالح ظافر) جس طیارے کے ذریعے کینیڈا کے شہری تہور علی رانا کو جمعرات کے روز امریکہ سے نئی دہلی لایا گیا، اس نے بھارتی دارالحکومت پہنچنے کے دوران پاکستان کی فضائی حدود سے گریز کیا۔ رانا کو بھارتی ایجنسیوں نے 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے بھارت اور اس کے برعکس چلنے والی تجارتی اور کاروباری چارٹرڈ پروازیں بھارت کے شہروں کی طرف جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ تہور رانا کو امریکہ سے دہلی لے جانے والا چارٹرڈ بزنس جیٹ جمعرات کے روز پاکستانی فضائی حدود سے گریز کرتا ہوا بھارت پہنچنے کے لیے طویل راستہ اختیار کیا۔