• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ٹیم عمان کیخلاف میچ اور سیریز میں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے عمان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز 3.1سے جیت لی، ہفتے کونصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم آسلام آباد میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان جونیئر نے عمان کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا۔پاکستان کی جانب سے دو دو گول محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد نے اسکور کئے۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاں اولمپیئنز سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں ہاکی شائقین موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید