• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025؛ وزارت ہاؤسنگ نے ڈرافٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کے پہلے مسودے کی منظوری دیدی ۔سب کیلئے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش ، نو تھیم ایریاز پر فوکس ،پالیسی میں موجودہ ہاؤسنگ بحران کا خاکہ بھی پیش، 10 ملین ہاؤسنگ یونٹس کی کمی ،رہائش کے اجزاء کی لاگت میں اچانک بہت زیادہ اضافے کے ساتھ مالی رکاوٹوں کا سامنا ، یہ ڈرافٹ وزارت کے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ نے تیار کیا جس کیلئے ڈپٹی ڈی جی اور سابق ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ؤسنگ اتھارٹی وسیم باجوہ کی سر براہی میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیا تھا۔ مسودہ 2001 ء میں اعلان کی گئی موجودہ ہاؤسنگ پالیسی پر جامع نظر ثانی کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پالیسی کو تمام بڑے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور ان کے ان پٹ کو شامل کرکے پیش کرنے کی وسیع کوششیں کی گئی ہیں جو اکیڈمیا، ہاؤسنگ ماہرین اور صوبائی محکموں کی شمولیت سے ترتیب دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید