• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

کوئٹہ مستونگ (نیوز ایجنسیاں) مستونگ کے نواحی علاقے میں پولیس گاڑی پرموٹرسائیکل ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3اہلکار شہید جبکہ 19زخمی ہوگئے، ڈی ایس پی یونس مگسی کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کنڈمیسوری چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے، وین میں 35 اہلکار سوار تھے، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے بتایا کہ اہلکار بلوچستان نیشنلسٹ پارٹی کے دھرنے کی سیکورٹی پر تعینات تھے،صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی یونس مگسی نے بتایا کہ منگل کو مستونگ کے نواحی علاقے شمس آباد جنگل کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کونشانہ بنایا۔
اہم خبریں سے مزید