لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونین آ ف جر نلسٹس کی کال پر پیکا کے خلاف اور آزاد کشمیر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر لاہور پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرانے کرتقریب ہوئی ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے پیکا کے کالے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ یہ قانون بنا کر حکمرانوں نے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے۔ اس موقع پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی اور سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نے بھی خطاب کیا اور پیکا ایکٹ کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا۔