اسلا م آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی پولیس نے منگل کو ای الیون میں ریسٹورنٹ کے باہر احتجاج کےلئے جمع افراد کو منتشر کر دیا ۔اندیشہ نقص امن کے تحت 5 افراد کو تھانہ شالیمار منتقل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 15 کے قریب افراد نجی ریسٹورنٹ کے باہر جمع ہوئے تھے ۔پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔