راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی ڈویژن میں کل 104 اجتماعی شادیاں ہوں گی۔ تقریب 21اپریل کوفورٹرس ایونٹ کمپلیکس مین ایکسپریس ہائی وے پر ہو گی۔ اس بات کا اظہار ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ہر ادارہ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائے۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دیں تاکہ مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادی شایان شان طریقے سے ہو پائے۔