کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آٹے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےکراچی میں چپاتی اور نان کی قیمت میں 2 روپے کی کمی کردی گئی ، 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام کے تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے 18 جنوری کو جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں فوری طور پر 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا تندوری نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔