• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ قانون میں ترمیم کو چیلنج کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کا 13مارچ کو قواعد میں ترمیم کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ ترمیم سے کراچی شہر کے انفراسٹرکچر پر دباؤ میں اضافہ ہوجائیگا اور شہریوں کی زندگی سمیت متعدد بنیادی حقوق متاثر ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید