لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ایس پی منزہ کرامت نے بطور ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی ایم ٹی،آر آئی لائنز انسپکٹر مسعو د الر حمن سمیت دیگر سٹاف نے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکا استقبال کیا ۔سلامی گارد کے چاق و چوبند دستے نے ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت کو سلامی پیش کی ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی چارج سنبھالنے پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے پولیس لائن میں موجود مختلف دفاتر وبرانچزکا معائنہ کیا۔