• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے نوجوان انجینئرز کے مسائل کے حل میں پیشرفت کرتے ہوئے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ پی ای سی کی گورننگ باڈی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد نوجوان انجینئرز کو ایک مضبوط، منظم اور نمائندہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مطابق فورم ملک بھر کے نوجوان انجینئرز کی نمائندگی کرے گا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید