• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، بلڈر مافیا نے تاریخی ورثے کی عمارت منہدم کردی، کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کلفٹن روڈ، فریئر ٹاؤن کوارٹرز، باتھ آئی لینڈ روڈ، پلاٹ نمبر FT-4/14 پر واقع تاریخی ورثے کی حامل عمارت “خارس ہاؤس” کو بلڈر مافیا کی جانب سے منہدم کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہےاور کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے 72 گھنٹوں کے اندر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحقیقات کے دوران کوئی بے ضابطگیاں سامنے آئیں تو ذمہ دار افراد اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سیکریٹری ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز، خیر محمد کلوڑ، اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحقیقات کے دوران کمشنر کراچی کو مکمل معاونت فراہم کریں ، چیف سیکریٹری نے سیکریٹری ثقافت کو ہدایت دی کہ کراچی بھر میں ورثے کی حامل عمارات کا میپنگ کا عمل فوری طور پر شروع اور مستقبل میں اس قسم کی خلاف ورزیوں یا غیرقانونی انہدام کی روک تھام کے لیے نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید