کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پاکستان کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں جاری بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری و موثر امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات پر زور دیا ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری میںپی پی پی چیئرمین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سارے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے، ، وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومتیں متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے اقدام کریں۔