کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھائی لینڈ کے شہر بنکاکمیں ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسوارن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔ عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیرنے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی چت کردیا ۔ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کیا تھا ۔