اسلام آباد (ساجد چوہدری) کراچی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جدید کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلال امتیاز (ملٹری) ستارہ امتیاز تھے، منصوبے میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ نیشنل اکیڈمی، انجینئرز کلب، انوویٹو ٹیک ٹاور، اور ایکسپو سینٹر شامل ہونگے ،اس موقع پر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر سمیت پی ای سی کے دیگر اعلیٰ افسران اور ماہرین موجود تھے۔