• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، کوئٹہ میں دھماکا، 4 اہلکار شہید

پشین/کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب دھماکے میں 4ایف سی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ پشین میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ مارگیٹ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے میں 4ایف سی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز کسی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔بنوں میں بھی سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج مارے گئے۔

اہم خبریں سے مزید