کراچی( سید محمد عسکری ) محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول طلبہ کو رعایتی نمبرز دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاہے ہے۔ محکمہ بورڈ و جامعات سیکشن افسر شرف الدین نے چیرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارویں کے نتائج، 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ نے کیمیاء میں 20% اور طبعیات اور ریاضی میں 15% رعایتی نمبرز دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیاتھا جنہوں نے گزشتہ سال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے) کے زیر اہتمام سال اول کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے کو مطلع کیا جائے۔