ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی زیرنگرانی ریلوے انتظامیہ ملتان نے لال سونہارا ، ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ اور بہاول نگر میں ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن کیا ،جس میں ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن 16 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی واگذار کرائی گئی، جس کی مالیت1کروڑ 70لاکھ روپےبتائی جاتی ہے ،اسی طرح1 کنال رہائشی اراضی واگذار کرائی گئی،جس کی مالیت 90 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔