• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ملین مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ضلعی امیر جے یو آئی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان وسٹی نے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 27 اپریل کو لاہور میں ملین مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ضلع ملتان سے 100 سے زائد بسوں,کاروں پر ذمہ داران کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں پر مشتمل برا قافلہ روانہ ہوگا تاجر برادری کی 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار جے یو ائی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید،حق نواز خان ترین، مولانا غلام فرید نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی افسوسناک ہے ۔
ملتان سے مزید