• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے چترال تک تاجروں نے ثابت کردیا وہ اہل غزہ کیساتھ ہیں، منعم ظفر خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرکراچی سے چترال تک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال نے حکمرانوں کو جھنجھوڑا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں،قبلہ اول کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،کراچی سمیت پورے ملک کے تاجروں،مختلف طبقات وسول سوسائٹی اور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں،مکمل شٹر ڈاؤن کرنے پر پورا کاروباری طبقہ خراج تحسین کا مستحق ہے اور ہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر ریگل چوک صدر میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیرضلع جنوبی سفیان دلاور،اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، صدر کوآپریٹیو مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اسلم خان،صدر صرافہ مارکیٹ کے صدر معراج الدین،موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر احسان گجر،میرٹ روڈ ٹریڈرز کے عثمان شریف،جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہدعسکری،اسپورٹس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سلیم ملک ودیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید