کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے پی ایچ ایف میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم بہتر کام کررہی ہے،ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی۔بعض عناصر قومی گیمز کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں اور غلط خبروں سے کھیل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔