• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پین ایک نجی تنظیم ہے جو نجی سکولوں کی موثر آواز ہے، شبیر احمد

پشاور( لیڈی رپورٹر )پرایئویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) صوبائی سینئر نائب صدر شبیر احمد نے کہا کہ طارق متین پین کے اہم اور ذمہ دار کارکن ہیں انکے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کہ جس سے اختلاف ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلع پشاور کے ایک اجلاس میں کیاجس میں نائب صدر فاروق شاہ، سنٹرل ریجن کے کوآرڈینیٹر مکرم خان، ضلع پشاور کے صدر طارق متین، ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کے حوالے سے تمام منفی پروپیگنڈا مسترد کیا گیا اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پین صوبے کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم کے ساتھ تمام نجی سکولوں کی موثر آواز ہے ایسے میں تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچانا پرایئویٹ سیکٹر کو تباہ کرنے کے مترادف ہے خاص طور پر اس وقت جب سیکٹر مختلف مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشاور کے الیکشن کے نوٹیفیکیشن کو واپس لیکر آئینی تقاضوں کو دیکھا جائے گا اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں گے ضلع پشاور کے صدر طارق متین نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تحلیل کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں میرے بیان کو توڑ مروڑ کر شائع کیا گیا صوبائی کابینہ کو تسلیم کرتا ہوں بلکہ دل سے احترام کرتا ہوں۔
پشاور سے مزید