ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک ٹیک کے چار گروپس میں رجسٹریشن کی منظوری دے دی ، جاری ہونےوا لے نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت نہم سیشن 2027-2025سے چار (04) نئے گروپس میٹرک ٹیک ( کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائنگ) سیکیم آف سٹڈیز میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہےایسے ادارہ جات جو ان گروپ میں طلباء / طالبات کو رجسٹر ڈ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ادارہ کے رجسٹریشن پورٹل سے ان گروپس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔