• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ، ملتان کی بدترین کارکردگی، کوئٹہ 10 وکٹ سے فتح یاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی مٹی سے بنائی گئی پچ پر ملتان سلطانز پی ایس ایل تاریخ کی بدترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 17 اوورز میں کم ترین اسکور 89رنز پر آؤٹ ہوکر 10 وکٹ سے میچ ہارگئی ۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد نے اپنے ابتدائی تین اوورز میں23 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کرکے ملتان کی کمر توڑ دی ۔ گیندوں کے اعتبار سے یہ ملتان کی سب سے بڑی شکست ہے۔ کوئٹہ نے 90 رنز41 گیندوں پر بناکر پہلی سب سے بڑی فتح حاصل کی ۔ کوئٹہ چوتھی فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے ۔ فن ایلن نے21گیندوں پر پانچ چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 45 اور کپتان سعود شکیل نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے20گیندوں پر42ناٹ آوٹ رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حسنین نے تین اوورز میں35رنز بنے۔ قبل ازیں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ محمد رضوان اور اسامہ میر کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ محمد رضوان نے44گیندوں پر44ناٹ آؤٹ رنز ایک چھکا اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ اوپنر یاسر خان صرف 5 ، عثمان خان ،صفر، کامران غلام 3 ، اپنا پہلا پی ایس ایل میچ کھیلنے والے آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر 4 ، افتخار احمد 6، مائیکل بریسویل صفر، ڈیوڈ ویلے 7، اسامہ میر 11، محمد حسنین 2 اور عبید شاہ 1 رن بنا سکے ۔ محمد وسیم اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹ لیے۔

اسپورٹس سے مزید