• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو خطے میں امن کیلئے جنگی جنون سے باہر نکلنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے میں امن کے لئے جنگی جنون سے باہر نکلنا ہوگا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،بھارت پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی انکوائری میں تعاون کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے دنیا کے سامنے تما حقائق کو سامنے لانے میں مدد دے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنےکا خدشہ ہے،بھارت جنگ کی صورت میں آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان اس کی عوام اور افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

ملک بھر سے سے مزید