کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی شعبہ سیاسیات کی چیرپرسن ڈاکٹر ثمینہ سعید نے منگل کو رئیس کلیہ سماجی علوم و فنون ( ڈین آف سوشل سائنسز ایند آرٹس) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے انھوں نے یہ چارج ڈاکٹر شائستہ تبسم سے لیے جو 60 برس عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئیں۔ چارج لینے کی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ھینڈز انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ابو زرواجدی، آواز انسٹی ٹیوٹ کی ریکٹر ڈاکٹر نصرت ادریس، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا رضا، ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین، بنکطالفلاح کے منیجر ممتاز منگی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں کے چیرمین، اساتذہ اور ملازمین بھی موجود تھے۔