• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی بوٹی مافیا ختم کرنے کیلئے تمام امور کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن وچیئرپرسن ملتان تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر کہا کہ امتحانات کو مزید شفاف بنانے اور بوٹی مافیا کو ختم کرنے کے لئے تمام امور کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ناجائز ذرائع اور بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے متعدد سخت اقدامات کئے گئے ہیں طلباء کیلئے امتحانات کا شفاف ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے امتحانی مراکز پر پارکنگ اور سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے صاف پانی اتھارٹی کو ڈویژن بھر میں واٹر سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحات کا ازسرِ نو تعین کیا جائے۔ صاف پانی بیماریوں سے بچاؤ اور ادویات کے بڑھتے اخراجات سے نجات کا ذریعہ ہے۔ صاف پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس، ہیضہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ پہلے سے موجود165واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی و اپ گریڈیشن،عوام کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔لو دھراں 195مرکز آب،276 دیہات کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ،علاقائی ترقی کی نئی راہ ہموار کرے گا۔
ملتان سے مزید