ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے ملک و قوم کی بقاء کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں خدانخواستہ اگر بھارت نے کوئی مذموم حرکت کی تو ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔