ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس احرار اسلام ضلع ملتان کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد و ہندوستان مردہ باد ریلی نکالی گئی ۔رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان اسلام اور پاکستان دشمنی میں اتحادی ہیں پاکستانی حکومت کو غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہر قسمی تعاون کو یقینی بنانا چاہئے بائیکاٹ کی مہم کو زندہ رکھنا ہماری ملی غیرت کا تقاضا ہے ۔ مرکزی امیر مجلس احرار اسلام سید عطاءاللہ ثالث بخاری ،مرکزی ناظم اعلی مجلس احرار اسلام پاکستان قاری جمیل الرحمن بہلوی ، ایم ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سردار مظہر ، ممتاز قانون دان معظم معاویہ قریشی ایڈووکیٹ ، کنوینر مجلس احرار اسلام ملتان ڈویژن مفتی محمد قاسم ، مجلس احرار اسلام ضلع خانیوال کے رہنما شیخ سہیل انور، راؤ مظہر الاسلام ،مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما شیخ محمد علی،جمعیت علماءاسلام ملتان کے رہنما مولانا محمد یوسف ، جماعت اسلامی ملتان کے رہنما حافظ محمد اسلم ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان کے رہنمامولانا وسیم اسلم ،میاں عامر منظور انصاری، تاجر رہنما نوید اختر قریشی اور جمعیت اہلحدیث کے نمائندہ خواجہ عرفان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔