• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کیلئے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

کراچی (رفیق مانگٹ ) بھارت نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کے لیے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا ہے اور اٹلی سے بھی پاکستان کے لیے مالی امداد کم کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مالی امداد کو روک دے، یہ مطالبہ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن کی جانب سے اے ڈی بی کے صدر ماساتو کاندا کے ساتھ اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی 58ویں سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے اے ڈی بی سے فنڈنگ روکنے کا مطالبہ پاکستان پر معاشی دباؤ بڑھانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت نے اٹلی کے وزیر خزانہ گیانکارلو گیورگیٹی سے بھی ملاقات کی اور ان سے پاکستان کے لیے مالی امداد کم کرنے کی درخواست کی۔ اٹلی کا ترقیاتی تعاون پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بھارت نہ صرف اے ڈی بی بلکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی پاکستان کو دی جانے والی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید