اسلام آباد (آئی این پی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافے سے پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اسلام آباد کی جاری مالی اصلاحات متاثر ہوسکتی ہیںجس سے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں ۔ موڈیز نے پیر کے روز جاری رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔