اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومتی عدم سنجیدگی کیخلاف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جس پر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمٰن اور جے یو آئی ارکان کو منانے کی ذمہ داری ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو دیدی ، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کرنا چاہتا۔