• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مکروہ چہرے کے ساتھ مکار اور انسانیت سے عاری دشمن،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں علماء سیاسی قائدین کے وفد، راہِ حق پارٹی کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، قومی مجلسِ مشاورت کے قائدین پیر ہارون گیلانی، قاری یعقوب شیخ سے ملاقات اور جامعہ اشرفیہ میں مجلس اتحادِ اُمت کے مرکزی اجلاس میں شرکت کی۔یکجہتء فلسطین و کشمیر ملک گیر ہڑتال کے موقع پر لاہور میں فلسطین و کشمیر فلیگ شپ کارواں کی قیادت و خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے مکروہ چہرے کے ساتھ مکار اور انسانیت سے عاری دشمن ہے، اس سے ہر شرارت کی توقع ہے۔ اسلامیانِ پاکستان کا فلسطین، بیت المقدس اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہادر عوام سے محبت، وحدت اور یکجہتی کے جذبات لازوال ہیں
لاہور سے مزید