پشاور ( وقائع نگا ر)ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ آفس پشاور کا دورہ کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان نے ریسکیو 1122کی کارکردگی، آپریشنل نظام، دستیاب سہولیات اور عوامی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے ٹریننگ ونگ، اسٹور روم، کنٹرول روم اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملے سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122پشاور کی بہترین خدمات، فوری رسپانس سسٹم اور عوامی فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے والے عملے کی کارکردگی کو سراہااس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے