• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ نارکوٹکس کا پاکستان کا دورہ وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات

اسلام آباد( ایوب ناصر)سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل ایکسیلینسی میجر جنرل محمد بن سعید القرنی نے اعلیٰ سطی وفد کے ہمراہ منگل کو پاکستان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز(ملٹری) نےاسلام آ باد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اعلیٰ سطحی سعودی وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ و نارکوٹکس کنڑول طلال چوہدری سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کا اعادہ کیا۔ سعودی وفد کے سربراہ میجر جنرل محمد بن سعید القرنی نے اپنے وفد کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کا دورہ بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید