• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیوں کا انعقاد

ملتان/مظفرگڑھ/خانیوال/وہاڑی/لودھراں/شاہ جمال/ٹھینگی/جہانیاں/جلال پور پیروالہ/میلسی/ کبیر والا/شجا ع آباد/شاہجمال(سٹاف رپورٹر/نمائندگان جنگ/نامہ نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد، شرکا کی بھارت کے خلاف نعرے بازی ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،تفصیلات کے مطابق ضلع ملتان میں پاک افواج سے اظہار یک جہتی کیلئے شہری سڑکوں پر امڈ آئے اس سلسلے میں شہر اولیاء کی فضا پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر چوک کچہری تا گھنٹہ گھرایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جبکہ عوام کی جانب سے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔ریلی میں تاجر، وکلاء، طلباءاور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر چوک گھنٹہ گھر میں عظیم الشان احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی قیادت سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا کہ بھارت نے غیور قوم کو للکار کر ازلی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا ہے اس سلسلے میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پی ایچ اے ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی نکالی، ریلی کی قیادت صدر باغبان ورکرز یونین پی ایچ اے ملتان عاقل قریشی اور جنرل سیکرٹری شاہ ولی راجپوت اور چیئرمین ایمپلائز یونین سی بی اے ملک تنویر حسین نے کی، اس موقع پر انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی سربراہی میں کچہری چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی جانے والی ریلی میں واسا افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لیے شرکا نے پاک فوج زندہ باد ،بھارت مردہ باد کے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا بھارتی جارحیت کے خلاف چوک حرم گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ ،ظفر اقبال صدیقی نے قیادت کی، گردونواح سے تاجروں نے ریلیوں کی صورت میں مظاہرہ میں شرکت کی، بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیا گیا،تاجر رہنمائوں نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کی بقاکے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے،صدرآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب رانا محمد اصغر نے بزدل بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں شہری آبادی پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں خواتین اورشہریوں پر دشمن ملک بھارت کا بزدلانہ حملہ ان کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت اعوان، جنرل سیکرٹری مظہر خان و دیگر عہدیداروں اور ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون نے بزدلی اور درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں، اب دشمن کوایک ایک خون کے قطرے کا حساب دینا ہوگا،ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی تاریخی روایت برقرار رکھتے ہوئے نہتے اور معصوم شہریوں پر حملہ کرکے شرمناک بزدلی کا ثبوت دیا ہے،ملتان ٹیکس بار کے صدر محمد خالد اسد،جنرل سیکریٹری رضوان احمد نے وطن عزیز پاکستان کی عبادت گاہوں پر بھارتی حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا پاکستان پر حملہ شرمناک فعل ہے ملتان سمیت ملک بھر کے وکلاء ملک کی سالمیت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ انڈیا گزشتہ رات اندھیرے میں جو چھپ کرپاکستان کی سویلین آبادی مسجد اور مدرسے حملہ کیا ہے جس میں بیگناہ اور معصوم لوگوں کی شہادتیں ہوئیں، قومی وقارملکی سلامتی او ر پاکستان کے استحکام پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر قائدین نے رات کے اندھیرے میں انڈیا کی طرف سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے اشتعال انگیز حملے جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش ہے جس کا بروقت تدارک از حد ضروری ہے،مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں امیر مرکزیہ سید عطاءاللہ ثالث بخاری ، مرکزی ناظم اعلی قاری جمیل الرحمن بہلوی اور ناظم نشر و اشاعت مولانا طاہر سلیم نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مساجد اور حساس مقامات پرحملوں کو بزدلانہ قرار دیا ہے،ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم،جنرل سیکریٹری حافظ محمد ایوب مغل،نائب صدور مفتی ممتاز،علامہ مجاہد عباس گردیزی،بشارت عباس قریشی،علامہ خالد محمود فاروقی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کا بھرپور جواب دے کر بزدل دشمن کو دھول چٹا دی ہے،دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ھو والا کے زیر اہتمام بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب منعقدہوئی جس کی صدارت امیر دعوت ذکروفکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی،بھارتی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام کچہری چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے علاوہ سیاسی، سماجی،سول سوسائٹی اور مذہبی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے زیر اہتمام پریس کلب ملتان سے "دفاعِ پاکستان ریلی" نکالی گئی، جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کی،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ملتان نے ایم ڈی اےچوک پر مظاہرہ کیا، محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدل انڈیا نے ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں بے گناہ معصوم لوگوں مسجد عبادت گاہ اور مدرسوں پر حملہ کر کے اپنی بربادی کو دعوت دی ہے،جمعیت علمائے اسلام ملتان کے امیر مفتی عامر محمود اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جس طرح بزدلی کا مظاہرہ کرتے ھوئے پاکستان کے معصوم شہریوں پر اچانک حملہ کیا، اس بزدلی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے بھارتی بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کہ تاریکی میں بزدلانہ حملہ کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی، اس گھٹیا حرکت کا جواب ہماری بہادر پاک فوج نے ایسا دیا کہ انڈیا کو دھول چٹا دی ہے،مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے ، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستانی افواج ہر وقت تیار ہیں ،جنوبی پنجاب بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کسی بھی مشکل وقت سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے کیا،بھارت کی طرف سے پاکستان پر جارحیت کے فوری بعد پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے کارکنان نے ملتان پریس کلب کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھرنے کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار دی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا ہےکہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کرکے اپنی موت کو آواز دی ہے، اب تباہی بھارت اور مودی کا مقدر ٹھہرے گی، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں علامہ سید مظہر سعید کاظمی، پیر خالد سلطان قادری حاجی احسان الحق فریدی، الحاج حنیف طیب، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور دیگر نے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت نے احمد پور شرقیہ کی عظیم روحانی، علمی و دینی درسگاہ مسجد سبحان پر حملہ کر کے اپنے اسلام دشمن عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ بھارت کی طرف سے براہ راست پاکستانی دینی تشخص پر حملے ہیں، سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کی مذمت کرے اورپوری قوم بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے، جہانگیر خان ترین نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور نہتے شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے معصوم بچوں اورخواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا ہے،صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ زکریا ڈاکٹر عبدالستار ملک نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظفرگڑھ میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ، ایم پی اے پی پی 272 رانا عبدالمنان ساجد کی کال پر علی پور سے شہر سلطان تک انڈین جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،ٹھینگی میں بھی افواج پاکستان کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور فلیش اٹھا رکھی تھیں جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے،عوام بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پاک افواج،قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی۔ضلعی سطح کی سب سے بڑی ریلی چوک اہلحدیث تا سنگلاں والا چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رانا سلیم حنیف اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کی،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے اور بھارت کی بزدلانہ حملوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انور کی زیر قیادت دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی،ریلی میں ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری ،پرنسپل ڈگری کالج مظہر نواز ،اہس ڈی پی او سرکل ملک عبد المجید سمیت مختلف اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ، مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل جہانیاں نے بھی احتجاجی ریلی عبد الرحمن سلفی کی زیر قیادت نکالی ،جلال پور پیر والہ میں انڈیا کی جانب سے معصوم پاکستانی شہریوں پر میزائلوں سے حملے اور پاک فوج کے جوابی اقدام کے تناظر میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 223 ملک نازک کریم لانگ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 224 ملک لعل محمد جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور ذوالفقار علی خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،بھارتی بزدلانہ جارحیت اور جنگی جنون کے خلاف ضلع وہاڑی میں مختلف تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور شہری طبقات کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور انجمن تاجران کی جانب سے "پاک فوج زندہ باد" ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کی،ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شاندار ریلی کا انعقاد ، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی بن طارق، رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان بلوچ اور شازیہ حیات ترین کر رہی تھیں، ریلی میں شریک شہریوں نے پاکستانی پرچم بلند کرکے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی زیر قیادت پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جو اے سی آفس میلسی سے ہوتی ہوئی قائد اعظم روڈ سے ریلوے کراسنگ پہنچی، ریلی میں ،تاجران ،وکلا سول سوسائٹی کے رہنماؤں صحافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،کبیروالا میں رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر اصغر حیات ہراج، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت اور دیگر مقررین نے گزشتہ شام بھارتی جارحیت کے خلاف نکالی گئی ،مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بھارت یہ نہ بھولے کہ آج کا پاکستان ایک مکمل ایٹمی قوت ہے، جسے دفاع کے میدان میں بھارت پر واضح برتری حاصل ہے،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم سی شجاع آباد سے اللہ ہو چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر نے کی، ریلی میں ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی ،ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، افواج پاکستان اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ملتان سے مزید