ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح اجلاس چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں موجودہ پاک،بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کنٹرول روم کے قیام سمیت مختلف حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیڈ کوارٹر اور تمام سرکل دفاتر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جامع انتظامات کئے جائیں گے تاکہ بجلی کی ترسیل و تقسیم کا نظام متاثر نہ ہو،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کر دیاگیا ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رابطہ نمبر 061-9220322پر دی جاسکتی ہے۔