• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے تاجر وفد کی انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (ایپڈا) خیبرپختونخواہ کے چیئرمین غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایپڈا کے اعلیٰ سطحی وفد نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواذوالفقار حمید سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس اہم اجلاس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر میاں سعید بھی شریک تھے۔ملاقات میں پشاور کے موجودہ سیکیورٹی حالات، تاجر برادری کو درپیش خطرات، اور خاص طور پر کار ڈیلرز کی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ غلام بلال جاوید نے بڑھتے ہوئے جرائم، کاروباری مراکز میں عدم تحفظ اور پولیس کے غیر مناسب رویے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید