• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گولہ باری، ڈرون حملے: گجرات، کوٹلی ستیاں میں 3 شہید، 4 زخمی

کوٹلی ستیاں، چکوال، سرائے عالمگیر (نمائندگان جنگ )کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے کرور موچھ میں بھارتی ڈرون گرنے سے دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرون کے مسجد کی دیوار سے ٹکرا نے سےمسجد کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا، بھارتی گولہ باری سے گجرات کے علاقہ جلالپور صوبتیاں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، کڑیانوالہ پولیس 15پر بھارتی گولہ باری کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور نعشوں اور زخمی کو ریسکیو1122کے ہمراہ سول ہسپتال منتقل کیا، تینوں شہیدوں کی نماز جنازہ جلالپور صوبتیاں کے جنازہ گاہ میں اداکی گئی ، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ،علاوہ ازیں مرید ائیر بیس کی حدود میں گرنے والے بھارتی میزائلوں سے ائیر بیس کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، میزائل گرنے کی آواز چکوڑہ، بھون، اوڈھروال، چکوال شہر اور ڈھکو میں سنی گئی۔
اہم خبریں سے مزید