• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کیلئے جڑواں شہروں کے فنکاروں کی ریلی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) عاصمہ بٹ کے زیر انتظام جڑواں شہروں کے فنکاروں نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے راولپنڈی پریس کلب سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی جس میں ہوم سویٹ ہوم کے سربراہ خان زمرد خان،بچوںاور تمام مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر عاصمہ بٹ نے کہا کہ سب فنکار پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج نے جس جواں مردی سے جواب دیا اس کے بعد دشمن کی ہمت ٹوٹ چکی ہے۔چیف آف آرمی سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتی ہے۔زمرد خان نے کہا کہ قوم کی یک جہتی نے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لیاقت باغ کے مقام پر بلڈ بینک لگایا جو چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نعیم گل پاشا،انجم حبیبی ،طاہر صدیقی،افضال لطیفی،ارشد منہاس،عمرام رشدی،شیبا بٹ،ندا خان،عابدہ پروین،رفعت علی قیصر،اظہر کامل،علی شان،لیاقت ،نور، فاروق جانی،طارق وڑائچ بھی موجود تھے۔