• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے تحت ریلیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عددی بنیاد پر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹانے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، اورنگی، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد گلشن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، سرجانی، بلدیہ ٹاؤن، گارڈن، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ، ریلیوں میں عوام بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو پاکستان، پاک افواج اور ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، شرکا کا کہنا تھا کہ آپریشن بیان المرصوص کی کامیابی سے صرف پاک فوج کا ہی نہیں پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، پوری قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے شوق شہادت کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انتہا پسند دشمن بھارت کو اب علم ہو گیا کہ تمام پاکستانی اپنے ملک کے دفاع کیلئے بلا رنگ، نسل، مذہب و مسلک کی تفریق کے متحد ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید