کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس میں جشن فتح کے موقع پر کہا ہےکہ ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے،پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں ، مذاہب کے لوگوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،پاکستانی قوم اور پاک افواج نے دکھا دیا کہ جنگ پروپیگنڈے سے نہیں ہمت اور حوصلے سے لڑی جاتی ہیں جب جا کے کامیابی ملتی ہے،اسلام وہ مذہب ہے جو اپنی تعلیم و تربیت سے پہچانا جاتا ہے،پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ دنیا بھر میں ماں کا قومی دن منا کر صرف ایک دن ماؤں کو عزت دی جاتی ہے مگر پاکستانی قوم روزانہ اپنی ماؤں کا دن مناتی ہے اور ماں کو وہ عزت و احترام دیتی ہے،بھارت سے کامیابی پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور تربیت کا صلہ ہے۔