• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پیپلز پارٹی کی ریلی پر دستی بم حملہ، 2 کارکن شہید، 9 زخمی، علی مدد جتک محفوظ

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ میں جشن فتح جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی پر سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں 2 کارکن شہید جبکہ 9زخمی ہو گئے۔ رکشے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ رکن اسمبلی محفوظ رہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے کو بلوچستان کے امن پر وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز کارروائی ہو گی ،حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس کے مطابق کوئٹہ مستونگ روڈ سےپیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی رہائش گاہ سے انکی قیادت میں بدھ کی سہ پہر جشن فتح جلسے میں شرکت کیلئے ہاکی گروانڈ جانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں کی ریلی برآمد ہوئی، ریلی سریاب کسٹم ٗ چکی شاہوانی سے ہوتی ہوئی جیسے ہی منیر مینگل روڈ کے قریب پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں نے ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا ، دھماکے سے ریلی میں بھگڈر مچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید