• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پاکستان پوسٹ کے 10 افسران کی ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پاکستان پوسٹ کے 10افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دے دی گئی ۔ وزارت مواصلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق چار افسران ظہیر اللہ خان، محمد انوار ملک، سکوارڈن لیڈر (ر) مقصود احمد اور آفتاب رشید کو گریڈ 21میں ترقی دی گئی۔چھ افسروں نادیہ امین، ڈاکٹر اطہر منصور، سعدیہ نسیم غزالہ، فیصل تحسین کو مستقل جبکہ محمد خلیفہ اور مسٹر بھٹیو کو ڈی ٹی ایل عارضی پوسٹ دستیابی کی صورت میں گریڈ بیس میں ترقی دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید