• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کی پانی بند کرنے کی اوقات نہیں، اب کشمیر کی بات کرے، وفاقی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کو شکریہ کہونگا کہ اس نے ایک ایڈوینچر سے سب بدل دیا، 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بلکل مختلف ہے، ہمارے ڈی این اے میں ہے کہ ہم مشکل وقت میں اچھا پرفارم کرتے ہیں، انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی بند کرے، انڈیا تو اب کشمیر کی بات کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ویکسین اور ادویہ کی مقامی سطح پر تیار ی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا ٹاک میں کیا، قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین اور ادویہ کی مقامی سطح پر تیاری کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ،انہوں نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور عزم پر شکریہ ادا کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید