کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی جامعات کے طلبہ طالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی نِشانِ پاکستان سے کلاک ٹاور سی ویو تک نکالی گئی۔ چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، سکریٹری معین صدیقی، وائس چانسلرز اور ڈینز کی نے شرکت کی، تمام سرکاری و نجی جامعات سے مجموعی طور پر 20ہزار سے زائد طلبہ ریلی میں شریک ہوئے۔